پاکستان عنقریب دنیا کی 16ویں بڑی معاشی قوت بن سکتا ہے

ہماری ویب  |  Jan 01, 2017

لندن سے تعلق رکھنے والا یہ عالمی ادارہ دنیا کے چار بڑے آڈیٹر میں سے ایک ہے جس نے حال ہی میں اپنی رپورٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ پاکستان عنقریب معاشی ترقی میں اٹلی اور کینیڈا سے بھی آگے نکل جائے گا-

یہ رپورٹ رواں ماہ شائع کی گئی ہے اور اس میں نئی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے آگے بڑھنے کی نشاندہی کی گئی ہے- ان میں برازیل٬ میکسیکو٬ اور انڈونیشیا کے معیشت قابلِ ذکر ہیں جو برطانیہ اور فرانس کی معیشت سے کئی زیادہ بڑی ثابت ہوسکتی ہیں-

اس رپورٹ میں قوتِ خرید کے حساب سے پاکستان 2030 تک اپنی موجودہ 24ویں جگہ ( $988bn GDP) سے 20ویں پوزیشن ($1.87tr GDP) پر پہنچ سکتا ہے- اور 2050 تک 16ویں ($4.2tr GDP) پوزیشن پر پہنچ جائے گا-
 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More