طیب اردگان کے نام بڑا اعزاز

بول نیوز  |  Jan 12, 2020

ترک صدر رجب طیب اردگان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی صدر رجب طیب اردگان کو بڑا اعزاز مل گیا جو کہ سال کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

امت مسلمہ کا درد رکھنے اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کرنے والے مردمجاہد رجب طیب اردگان کو2019 کا بہترین اسلامی شخصیت قرار دے دیا گیا۔

افریقی ملک نائیجیریا کے سب سے بڑے اور مستند جریدے ’’مسلم نیوز نائیجیریا‘‘ نے ترک صدر کو یہ اعزاز دیا۔ مسلمانوں اور اسلام کے لیے ناقابل تردید خدمات کے پیش نظر رجب طیب اردگان اس سے قبل بھی متعدد اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔

نذیر لغاری کےلئےبرطانوی صحافتی تنظیم کابڑااعزازسال 2019 کے بہترین اسلامی شخصیت میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد کا دوسرا نمبر ہے۔

خطے میں قیام امن کے لیے ناقابل فراموش خدمات کے سبب ترک صدر کو 2010 میں اقوام متحدہ کی جانب سے ‘‘یو این ہیبیٹیٹ‘‘ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اردگان مسلم دنیا میں بااثر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صدر اپنے کردار کے باعث کروڑوں مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے ناصرف شام، فلسطین، برما اور عراق پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھی آواز بنے۔

واضح رہے کہ اس سے قبلایرانی صدر حسن روحانی نے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت کے حوالے سے ہونے والے واقعات سے آگاہ کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایرانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی کے شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بغداد میں ہونے والے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت سے جنرل سلیمانی کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے علاقائی سکیورٹی اور استحکام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور علاقائی جھگڑوں کے باعث خطے میں امن و استحکام نہیں آپاتا، ہمیں خطے کی سکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کو اس کام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More