مریخ پرایلین لائف کےانکشاف کےامکانات روشن

سماء نیوز  |  Jan 13, 2020

مریخ کے حوالے سے سن 2010 کی دہائی میں بڑی دریافتیں سامنے آئیں لیکن یہ نئی دہائی مزید دلچسپ خبریں لے کر آئے گی جن میں سر فہرست اس سرخ سیارے پر زندگی کے آثار کی اطلاع بھی ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے گزشتہ دہائی میں نیشنل ایرونوٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن( ناسا) کے کیوروسٹی پراجیکٹ کے تحت مریخ کی تاریخ اور ارتقاء کے حوالے سے بہت سی معلومات اکٹھی کیں اور اس دوران یہ بھی پتہ لگایا کہ اس سیارے کے کچھ حصے ماضی میں ایسی صلاحیت رکھتے تھے کہ جہاں زمین ہی کی طرح زندگی ممکن رہی ہو۔

ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پراجیکٹ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مشن یہ پتہ لگانے کے لحاظ سے بہت کامیاب رہا کہ مریخ قابل رہائش سیارہ ہے اور اب ہمارا اگلا اقدام اس کھوج لگانے کا ہوگا کہ آیا وہاں کوئی مخلوق بستی تھی۔

مزید پڑھیں: مریخ پرزندگی کھوجنےوالی گاڑی جولائی میں لانچ ہوگی ناسا کی مریخ پر تحقیق کا اگلا مرحلے کا آغاز اس سال جولائی میں ہوگا جب مارس 2020 نامی ایک نئی خلائی گاڑی رواں لانچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یورپ اور روس کی روبوٹک گاڑی روزلینڈ بھی جولائی 2020 میں لانچ ہوگی۔ یہ دونوں مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کریں گی۔ تاہم 2020 کی دہائی میں مریخ پر سائنسدانوں کی کھوج اس سیارے پر محض اجنبی زندگی کی حد تک ہی نہیں رہے گی اگر اسپیس شپ ٹھیک سے تیار ہوگئی تو پھر آئندہ 10 برسوں میں انسان بھی اس سرخ سیارے پر قدم رکھ سکیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More