سخت سردی و برفباری، سعودی عرب پاکستان کی مدد کے لیے میدان میں آ گیا

بول نیوز  |  Jan 14, 2020

کنگ سلمان ریلیف پاکستان نے سرد ترین علاقوں میں ونٹر پیکج تقسیم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے بلوچستان کے سرد اضلاع میں ونٹر پیکج کے ٹرک روانہ ہو گئے تاکہ سرد ترین علاقوں میں ونٹر پیکج تقسیم کیا جائے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان پاکستانی عوام کو مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

استور میں 3000 کمبل، 3000 خاندانوں میں مردانہ و زنانہ گرم شالیں، بچوں بڑوں کے کپڑے تقسیم کیا گئے ہیں۔

یاد رہے کہ آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخواہ کے 21 اضلاع میں کنگ سلمان ریلیف کا ونٹر پیکج تقیسم کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کنگ سلمان ریلیف کے ونٹر پیکج سے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

ترجمان کنگ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کی مشکلات حل کرنے میں شانہ بشانہ رہے گا۔

واضح رہے کہ 23 کروڑ روپے لاگت کا ونٹر پیکج 27000 خاندانوں میں تقسیم کیا جار ہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More