امریکہ کشیدگی پیدا نہ کرتا تو ایران میں مسافرطیارہ تباہ نہ ہوتا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

اوٹاوا( آن لائن )کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ کشیدگی پیدا نہ کرتا تو ایران میں مسافرطیارے تباہ نہ ہوتا اور ہمارے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے شہری ہمارے درمیان موجود ہوتے ،انہوں نے کہا کہ ایسے میں ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔کینیڈین ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہوتا تو میرا خیال ہے کہ طیارے میں مرنے والے ہمارے ہم وطن آج اپنے خاندانوں کے درمیان زندہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا غیر ایٹمی ایران کے حوالے سے بڑا واضح مقف ہے لیکن امریکی خطے میں پیدا ہونے والے تنا کا بھی خاتمہ چاہتی ہے جو امریکی اقدامات کی وجہ سے پیدا ہوئی۔ واضح رہے کہ یوکرائن کا طیارہ بوئنگ 737 گزشتہ بدھ کو تہران سے روانہ ہوتے ہی میزائل حملے میں تباہ ہوا تھا جس میں ہلاک ہونے والی176 مسافروں میں 57 کینیڈین شہری بھی شامل تھے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More