کرکٹر وہاب ریاض کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو گئی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی 

شمع نیوز  |  Jan 14, 2020

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔گزشتہ دِنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، اِن ویڈیوز میں وہاب ریاض کی بھی دو ویڈیوز وائرل ہوئی ہیںجس میں وہ ڈانس کر رہے ہیں۔وہاب ریاض کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو اْن کی بہن کی مہندی کی تقریب کی ہے جس میں وہ مشہور بھارتی گانے ’ کھئی کے پان بنارس والا‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔ دوسری

ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ بڑے پْر جوش انداز میں اْستاد نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’کیسا یہ پیار ہے اللّہ اللّہ‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی تقریبات گزشتہ دِنوں ہی اختتام پذیر ہوئی ہیں۔اْن کی بہن کی شادی کی تقریب میں بہت سے قومی کرکٹرز نے شرکت کی جن میں شاہین شاہ آفریدی، کامران اکمل، مصباح الحق، وقار یونس، امام الحق، بابر اعظم اور دیگر کرکٹرز شامل ہیں۔وہاب ریاض کی بہن کی شادی کی تقریب میں قومی کرکٹر سلمان بٹ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More