کامیڈین امان اللہ آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل، ایک ماہ ہسپتال میں رہیں گے: ڈاکٹر

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

لاہور(کلچرل رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار کامیڈین امان اللہ کو آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔ معروف کامیڈین امان اللہ گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں، وہ نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق امان اللہ کو ابھی ایک ماہ ہسپتال میں زیرعلاج رہنا پڑے گا پھر ان کی طبیعت دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا کہ انہیں گھر بھیجنا ہے یا نہیں۔ امان اللہ کے اہل خانہ نے عزیزوں، دوستوں اور پرستاروں سے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More