تھرپارکر: غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2بچے جاں بحق

نوائے وقت  |  Jan 15, 2020

تعلقہ اسپتال چھاچھرو میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث دو بچے دم توڑگئے۔

تھرپارکر کے علاقے چھاچھرو کے اسپتال میں مزید دو بچے غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث انتقال کر گئے۔ ضلع تھرپارکر میں پندرہ روز میں بچوں کی اموات کی تعداد ستائیس ہو گئی۔ ضلع بھر کے اسپتالوں میں غذائی کمی اور وبائی امراض کے باعث 72 بچے ابھی بھی زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More