بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریڈ17 کے چار افسران برطرف

روزنامہ اوصاف  |  Jan 18, 2020

اسلام آباد(آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے گریڈ 17کے چار افسران کو برطرف کردیا گیا ،چاروں افسران نے اپنی بیویوں کے نام پر وظیفہ کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بنوا رکھے تھے ،دو افسران کا تعلق ڈی آئی خان جبکہ دو کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ،چاروں افسران سے لاکھوں روپے کی ریکوری کر لی گئی ۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق بی آئی ایس پی تحصیل آفس پرووا ڈی آئی خان میں تعینات گریڈ17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نعمان ذحیم نے اپنی بیوی مہوش شیرانی کے نام پر بی آئی ایس پی کارڈ بنوا کر مستحقین کے نام پر 1لاکھ 30 ہزار 374روپے نکلوائے اسی طرح بی آئی ایس پی تحصیل آفس سرائے نورنگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیع اللہ نے بھی اپنی بیوی طیبہ جبین کو بی آئی ایس پی کے مستحقین میں درج کراتے ہوئے 1لاکھ 28ہزار 874روپے قومی خزانے سے نکلوائے بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس ایبٹ آباد میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید فضل آمین نے اپنی بیوی سبینہ یاسمین کو بی آئی ایس پی کارڈ بنوا کر دیا اور قومی خزانے سے مستحقین کے نام پر 89ہزار 874روپے نکلوائے جبکہ بی آئی ایس پی تحصیل آفس پلاس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سبیل خان نے اپنی بیوی زیتون بی بی کے نام پر بی آئی ایس پی مستحقین کا کارڈ بنوا کر قومی خزانے سے 95ہزار 474روپے نکلوائے بی آئی ایس پی کی جانب سے چاروں افسران کو نوٹس بھجوائے گئے اور کرپشن و بے ضابطگی ثابت ہونے پر نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More