حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کررہی ہے: عبدالحفیظ شیخ

جی این این  |  Feb 14, 2020

اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ورلڈ بنک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں ملکی اقتصادی صورتحال اور حکومتی پالیسیوں اور کاروباری مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہحکومت نے سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے سازگار ماحول تیار کیا ہے، ورلڈ بنک نے کاروبار کرنے میں آسانیوں کے اقدام کا اعتراف کیا ہے،حکومت کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More