فریج میں رکھے بچے ہوئے چاول نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔ ماہرین نے خبردار کر دیا

ہماری ویب  |  Feb 14, 2020

طبی ماہرین کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ فریج میں رکھے ہوئے چاول کھانے سے فوڈ پوائزننگ کا خطرہ ہوتا ہے۔

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہوگا جس کی غذا میں چاول لازمی جز کے طور پر شامل نہ ہو اور روایتی کھانوں میں بھی بریانی سب سے مرغوب اور لذیذ ترین غذاؤں میں پسندیدگی کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بیشتر اوقات گھروں میں رکھے ہوئے پرانے چاول جو فریج میں محفوظ کیے جاتے ہیں، صحت کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا خطرناک نہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ چاول پکانے کے بعد انہیں محفوظ کیسے کیا جائے۔

طبی ماہرین کے مطابق چاول جتنا زیادہ معمول کے درجہ حرارت پر تیار ہوتے ہیں وہ صحت کےلیے اتنے ہی نقصان دہ ہو جاتے ہیں۔

طبی ماہرین نے مزید بتایا کہ جب چاول کچے ہوتے ہیں تو اس میں فوڈ پوائزننگ والے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو پکنے کے بعد مزید بڑھ جاتے ہیں

ماہرین خوراک نے مشورہ دیا کہ اگر چاولوں کو پوری رات پانی میں بھگو کر رکھ دیں تو اس میں سے آرسینک کی 80 فیصد مقدار کم ہو جاتی ہے اور صرف اتنی مقدار رہ جاتی ہے جو صحت کے لیے زیادہ مہلک نہیں ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More