وزیراعظم کی ایمانداری پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھاسکتا:گورنر پنجاب

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور  نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایماندار ی پرکوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک بیان میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کا مشن احتساب کو بریک لگوانا ہے جو نہیں لگے گی، مارچ میں کچھ ہونیکی آس لگانے و الی اپوزیشن بس خود کو تسلی دے رہی ہے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ 2023 تک کئی مارچ کے مہینے آئیں گے مگر وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کی وزیراعظم خود نگرانی کر رہے ہیں، ملکی حالات اتحاد اور یکجہتی کا تقاضہ کر رہے ہیں اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے۔چوہدری محمدسرور کا حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا خاتمہ، داخلی استحکام اور معیشت میں بہتری آئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More