ترک وزیر دفاع کی ملاقات، بے مثال تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں: آرمی چیف

نوائے وقت  |  Feb 15, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ، ترکی کے ساتھ اپنے منفرد تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان ہمیشہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے گزشتہ روز ترک وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولوسی اکار کے ساتھ جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران اس یکجہتی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران ملاقات دونوں راہنمائوں نے باہمی دلچسبی کے امور،علاقائی سلامتی، دو طرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مہمان وزیر دفاع نے خطہ میں تصادم کی روک تھام اور ترکی کے ساتھ یکجہتی پر پاکستان کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More