واٹس ایپ کا ایسا فیچر جس سے تھے آپ بے خبر، اب استعمال کرنا ہوا آسان

سچ ٹی وی  |  Feb 15, 2020

واٹس ایپ میں انیمیٹڈ یا جی آئی ایف تصاویر کا تبادلہ کیا جاسکتا ہے مگر عام طور پر اس کے لیے لوگ تھرڈ پارٹی جیسے جفی یا دیگر کا سہارا لیتے ہیں جو بائی ڈیفالٹ میسجنگ سروس میں موجود ہوتے ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ واٹس ایپ میں ہی ایسا فیچر بھی چھپا ہے جس کی مدد سے آپ خود جی آئی ایف تصویر تیار کرکے بھیج سکتے ہیں؟

واٹس ایپ میں یہ فیچر گزشتہ سال متعارف ہوا تھا مگر اب بھی کروڑوں افراد اس سے واقف نہیں ہیں، اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے جس کے لیے سب سے پہلے واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

اس کے بعد اس چیٹ ونڈو کو اوپن کریں جس پر انیمیٹڈ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں اور وہاں چیٹ باکس میں موجود اٹیچمنٹ آئیکون پر کلک کریں اور وہاں سے گیلری کے آپشن میں چلے جائیں۔

فون گیلری سے ویڈیو کا انتخاب کریں جس کو آپ جی آئی ایف تصویر کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں۔

سلیکٹ کرنے پر واٹس ایپ میں آپ کے سامنے ویڈیو کا پریویو نظر آنے لگے گا، اگر اس کا دورانیہ 6 سیکنڈ سے زیادہ ہو تو اضافی حصے کو ٹرم یا کاٹ کر اپنی پسند کے 6 سیکنڈ کے حصے کو چھوڑ دیں۔

ایسا کرنے پر آپ کے سامنے ویڈیو کیمرا اور جی آئی ایف کے آپشن سامنے آئیں گے، اس میں سے جی آئی ایف پر کلک کردیں، ایسا کرنے پر واٹس ایپ خودکار طور پر اس ویڈیو کو انیمیٹڈ تصویر میں بدل دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More