کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاور کے منصوبے کو کیوں بند کردیا گیا؟ جان کر سب پریشان۔۔۔تاجروں کے اربوں روپے ڈوبنے کا خدشہ

سچ ٹی وی  |  Feb 26, 2020

بحریہ آئیکون ٹاور کی بلند ترین عمارت مگر دو نمبری کی بھی انتہا ایسا تو ہونا ہی تھا سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض پر عائد کیے گئے 460 ارب روپے کے جرمانے کر دئیے۔

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف جاری آپریشن اور سپریم کورٹ میں جاری سماعت کے باعث منصوبے کی تعمیر روک دی گئی،منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

جس عمارت کی بنیادی ہی رفاہی پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کر کے رکھی گئی۔ اس سے ملک ریاض کو تو جو نقصان ہونا ہے سو ہونا ہے۔ مگر اس میں سرمایہ کاری کرنے والے تاجروں کے بھی اربوں ڈوبنے کا خدشہ ہے۔پاکستان کے سب سے بڑے اور ساحلی شہر کراچی میں تعمیر کی جانے والی عمارت بحریہ آئیکون ٹاور کو جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دیا گیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ ٹاور کی تعمیر تو روک دی گئی مگر جنہوں نے فلاہی پلاٹ پر ٹاورن بنانے کی اجازت دی اور زمین سے آسمان تک اٹھتی عمارت کو خاموشی سے دیکھتے رہے انہیں کون لگام ڈالے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More