پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل، کھلاڑیوں کو جانے کی اجازت

اردو نیوز  |  Mar 13, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پی ایس ایل  فائیو کے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے اور اب ٹورنامنٹ کا فائنل 22 مارچ کے بجائے 18 مارچ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

 پی سی بی  نے ایونٹ کے  پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں  گے۔

مزید پڑھیںکورونا: اٹلی میں پہلے پاکستانی کی ہلاکت Node ID: 464261کورونا سے نمٹنے کے لیے قوت مدافعت کیسے بڑھائیںNode ID: 464631نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام سات بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروزبدھ کو شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی سٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

نیا شیڈول

13 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے ہوگا۔

14 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے ہوگا۔

15 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہوربوقت دوپہر 2 بجے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت شام 7 بجے ہوگا۔

18 مارچ کو فائنل مقابلہ بوقت شام سات بجے کراچی کے بجائے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پہلا سیمی فائنل

17 مارچ کو پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) بوقت دوپہر 2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور، جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھی (2 بمقابلہ 3) بوقت شام 7 بجے  قذافی سٹیڈیم لاہور ہی میں ہوگا۔

18 مارچ کو فائنل مقابلہ بوقت شام سات بجے کراچی کے بجائے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

کون سے غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن برنی نے اردو نیوز کو بتایا کہ آٹھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر لیگ سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ’آج (جمعے کے روز) میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ’جو کھلاڑی جانا چاہتے ہیں وہ جا سکتے ہیں اور فرنچائزز کو ان کے متبادل کھلاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی۔‘ 

پی سی بی کے مطابق لیگ سے دستبردار ہونے کی اجازت لینے والے کھلاڑیوں میں ملتان سلطانز کے ریلی روسو اور جیمز وینس، کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، کوئٹہ گلیڈیٹر کے جیسن روئے اور ٹیمل ملز جبکہ پشاور زلمی کے ٹوم بینٹن، کارلوس بریتھویٹ، لیم ڈوسن، لیوس گری گوری اور لیم لیونگ سٹون شامل ہیں۔ان کھلاڑیوں کے علاوہ پشاور زلمی کے ایک کوچ جیمز فوسٹر نے بھی دستبرداری کی اجازت مانگی ہے۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مقامی کھلاڑی جو پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز نہیں کھیلنا چاہتے ان کو بھی اجازت ہے کہ وہ لیگ سے دستبردار ہو جائیں تاہم ابھی تک کسی مقامی کھلاڑی کی جانب سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے باقی چار میچ خالی سٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More