کین ویلیم سن کا طبی عملے کے نام کھلا خط

ہم نیوز  |  Mar 26, 2020

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن نے کورونا وائرس کے باوجود ذمہ داریاں ادا کرنے پر صحت سے متعلق عملے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ویلیم سن نے کورونا وائرس کی حوالے سے ڈاکٹرز اور نرسز کے نام کھلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا تھا ہم چند ماہ قبل سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم پر مہلک مرض کی وبا کورونا وائرس کی صورت میں آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت صحت کے بحران سے گزر رہے ہیں جس کے بارے میں ہم  نے سوچا بھی نہیں تھا۔

ویلیم سن نے کہا کہ آج ہم ان لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کمزور لوگوں کا خیال رکھتے ہیں۔ ہم ڈاکٹروں، نرسوں، ایمبولینس عملہ سمیت دیگر صحت کے عملے کو سلام پیش کرتے ہیں جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی حفاظت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 

کین ویلم سن نے اپنے خط میں لکھا کہ صحت کا عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کے پیچھے پورا ملک موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More