باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔۔۔

ہماری ویب  |  Apr 06, 2020

باکسر عامر خان نے کورونا وائرس سے متعلق اہم اور بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی چیمپئین عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس کوئی قدرتی وبا نہیں بلکہ انسان کی خود پیدا کردہ ہے۔

عامر خان کے مطابق 'اس کا تعلق فائیوجی ٹیکنالوجی سے ہے، سائنسدان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ لوگوں کو گھروں میں محصور کر کے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جا رہے ہیں'۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ 'مجھے اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور ہیں، جبکہ برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق چہ مگوئیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی دیکھے گئے'۔

باکسر عامر خان نے کہا کہ 'یہ بھی ممکن ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو، کیونکہ یہ بڑی عمر کے افراد کے لیے زیادہ خطرہ کا باعث ہے'۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More