سپیکرقومی اسمبلی کا دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کا عندیہ

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی نے دہشت گردی سے متعلقہ آئی ڈی پیز کو کھاد کی عدم فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام سے اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

جمعہ کوقومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اقبال آفریدی نے کہا کہ ہمارے علاقے سے دہشت گردی سے متاثر جو لوگ ہجرت کر کے آئے تھے انہیں آئی ڈی پیز کا درجہ دیا گیا اور نہ ہی وہ اپنے علاقوں میں واپس گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں دو سال سے کھاد کی سپلائی بھی رکی ہوئی ہے۔ سپیکر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لکھ کر دیں اس حوالے سے تحریری جواب طلب کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More