مرغی پہلے آئی یا انڈہ ؟ اس راز کا جواب سائنسدانوں نے ڈھونڈ لیا

ہماری ویب  |  May 22, 2020

مرغی کی بات ہو انڈے کو کوئی نہ پوچھے یہ کیسے ہوسکتا ہے کیونکہ انڈہ بھی تو مرغی کا ہی ہے۔

عرصہ دراز سے یہ بات ایک راز ہے کہ مرغی پہلے آئی یا انڈہ؟ اور اب تو لوگ اس کو مذاق میں بھی کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو پتہ ہے نہیں کہ مرغی پہلے آئی یا انڈہ اور کرتے ہیں بڑی بڑی باتیں۔

لیکن کچھ سال پہلے ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کا جواب ڈھونڈھ لیا ہے۔

کہ مرغی پہلے آئی یا انڈہ؟ چلیں آپ کو بھی بتاتے ہیں:

٭ کئی ہزار سال پہلے مرغی سے مماثلت رکھنے والا ایک پرندہ پایا جاتا تھا جس کا نام ''پروٹو- چکن'' تھا ۔

٭ پروٹو- چکن بالکل مرغی کی طرح ہی تھا لیکن اس کے چند خدوخال مرغی سے مختلف تھے۔

٭ اور اس کی کئی ایک اقسام بھی موجود تھیں۔

٭ نرپروٹو- چکن کی ایک اقسام کا جنسی کراس دوسری قسم کے مادہ پروٹو- چکن سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک انڈہ بنا۔

٭ مقررہ مدت کے بعد جب انڈے میں سے بچہ نکلا تو وہ اپنے والدین سے کچھ مختلف تھا اور دونوں کی خصوصیات اور شکل و صورت سے مختلف ایک بچہ تخلیق ہوا۔

٭ اسی بچے کو آج کی دنیا مرغی کے نام سے جانتی ہے۔

٭ یعنی اس بات کا مطلب یہ ہوا کہ پہلے انڈہ ہی بنا تھا جس کے بعد مرغیوں کی ڈھیر و ڈھیر نسلیں وجود میں آئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More