نیب نے 2 جون کو شہباز شریف کی پیشی کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے

اب تک  |  May 29, 2020

لاہور: (18 مئی 2020) نیب نے 2 جون کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پیشی کیلئے تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال تنصیب کردی گئی ہے۔ تمام انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے سے صاف کیا جارہا ہے۔ نیب کے ممبران سوال جواب کے دوران سماجی فاصلہ اختیار کیے رکھیں گے۔ نیب اعلیٰ افسران کی جانب سے تمام ٹیم ممبران کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت شہباز شریف کو تفصیلی سوالنامہ گزشتہ پیشی پر فراہم کرتے ہوئے مناسب وقت بھی دیا گیا تھا۔ شہباز شریف کی خواہش پر انہیں زیادہ وقت فراہم کیا گیا تاکہ بیرون ملک سے مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر سکیں۔

قومی احتساب بیورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نیب پیشی سے متعلق چند مفروضے پھیلائے جا رہے ہیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More