کیا سنا مکی کے پتوں سے کورونا کا علاج ممکن ہے؟ مشہور حکیم اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jun 06, 2020

کورونا وائرس جیسے جان لیوا مرض کے علاج کے لئے سنا مکی کو کارآمد سمجھا جارہا ہے، اس حوالے سے شعبہ حکمت سے وابستہ حکیم نے بتا دیا۔

معروف حکیم آغا عبدالغفار نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنا مکی سے کورونا کے علاج کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔

پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے حکیم عبدالغفار کا کہنا تھا کہ سنا مکی سے کورونا وبا کا علاج ممکن ہونے کی بات بھیڑ چال جیسی ہے، حکیم کے مطابق دو ہزار سال کی تاریخ میں کسی حکیم یا طبیب نے سینے کے انفیکشن کے لئے سنا مکی جڑی بوٹی کے استعمال کی تجویز نہیں دی ہوگی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر سنا مکی سے کورونا کے علاج کی باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

آغا عبدالغفار کے مطابق اس پودے کے پتوں سے قبض، آنت کی سوزش، سینے کے بھاری پن ، سینہ جکڑنا جیسے امراض کا علاج ممکن ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کورونا کے علاج کے بارے میں کچھ بھی کہنا کم علمی میں شمار ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جو شخص سنا مکی کی افادیت اور اہمیت بتا رہا ہے وہ کسی ڈاکٹر کا انداز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں مذکورہ وائرس سے اب تک 91 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اموات ایک ہزار 905 تک جا پہنچی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More