آن لائن کلاس لینے والی ٹیچر کے انوکھے اور منفرد انداز نے سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر چرچے

ہماری ویب  |  Jun 10, 2020

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن تا حال برقرار ہے۔ چند ایک ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والی کیمسٹری کی ٹیچر مومیتا بی نے آن لائن کلاس لینے کے لئے اس انداز سے موبائل کو سیٹ کیا کہ صارفین ان کی تعریف کئیے بغیر نہ رہ سکے۔

مومیتا بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ موبائل رکھنے کیلئے ٹرائی پوڈ اسٹینڈ نہیں تھا اس لیے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موبائل کو کپڑے لٹکانے والے ہینگر میں باندھ کر ہینگر کو ایک جگہ رکھنے کے لیے چھت اور کرسی کی مدد سے کمرے کے درمیان میں لٹکایا ہوا ہے۔

کمپیوٹر کی سکرین کے دوسری طرف بیٹھے بچوں کو یہ لگ رہا ہے جیسے کلاس روم میں بیٹھے ہوں۔

اس طرح جب وہ بچوں کو سمجھانے کے لیے تختہ سیاہ پر لکھیں تو بچے انہیں اور بورڈ کو آسانی سے دیکھ سکیں۔ مومیتا بی کے اس انداز نے سب کو حیران کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More