یورپی یونین کی روس پر پابندیوں میں 6 ماہ کی توسیع

نوائے وقت  |  Jun 30, 2020

یورپین یونین نے روس پر معاشی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کا اضافہ کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیاں 6 ماہ کے اضافے کے بعد 31 جنوری 2021 تک برقرار رہیں گی۔یورپی یونین نے دفاع، بینکنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر پابندیاں لگا رکھی ہیں جس میں آئندہ سال تک کے لیے اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یونان نے برطانیہ سے جانے والی براہ راست پروازوں پر پابندی میں توسیع کر دی، پابندی کو 15 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے۔

یونان کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع برطانیہ میں کرونا وائرس کی صورتحال کا تسلی بخش نہ ہونا ہے، اس اعلان کے بعد برطانوی مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا اور مسافروں کو مختلف ممالک سے گھوم کر جانا پڑے گا۔یونان نے سویڈن سے آنے والی براہ راست پروازوں پر بھی پابندی برقرار رکھی ہے، یکم جولائی سے برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال ہو گا۔ افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

افغان مہاجرین کی مرکزی کمیٹی کی مولانا حامد الحق حقانی سے ملاقات

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More