کرونا وائرس کے باعث کرکٹ سیریز ملتوی

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

کرونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔ سیریز زمبابوے اور آسٹریلیا کے مابین ہونا تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پرامید ہے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کو 9سے 15 اگست کےدوران آسٹریلیا سے3 ون ڈے پر مشتمل سیریز کھیلنا تھی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں انگلینڈ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More