اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈوار فیئر میں تبدیل ہوچکی ہے : جنرل ندیم رضا

نوائے وقت  |  Jul 01, 2020

اسلام باد(سٹاف رپورٹر)چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئر میں تبدیل ہو چکی ہے، جس میں بغاوت، دہشت گردی اور بے قاعدہ جنگ شامل ہیں،پاک بحریہ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، جہاں جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج میں نیوی اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اپنے خطاب میں بدلتی ہوئی عالمی صورتحال اور جنوبی ایشیا سے متعلق قومی سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی، انھوں نے طاقت کے مقابلے اور بھارت کے غاصبانہ عزائم کے باعث خطے کی غیر مستحکم ہوتی صورتحال پر بھی گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ اکیسویں صدی کی جنگ اب ہائبرڈ وارفیئر یا گرے زون وار فیئر میں تبدیل ہو چکی ہے، جس میں بغاوت، دہشت گردی اور بے قاعدہ جنگ شامل ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے، ایک جدید فوج کے طور پر پاک بحریہ ہمیشہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کی قومی خواہشات پر پوری اتری ہے، خطاب کے اختتام ہر سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، قبل ازیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کالج آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا، معزز مہمان نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پرسوںسے :یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوںپر 6ماہ تک پابندی

پرسوںسے :یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوںپر 6ماہ تک پابندی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More