یوٹیلٹی اسٹورز خالی ہوگئے بنیادی ضروری اشیا غائب ہوگئیں

قومی اخبار  |  Jul 07, 2020

کراچی :یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نئے مالی سال میں پچاس ارب روپے کی سبیسڈی ملنے کے باوجود چینی آٹا گھی و اور تیل سمیت بنیادی اشیاہ اسٹورز پر دستیاب ہی نہیں ہیں اور عوام سستی اشیاہ کی خریداری کے لے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کے چکر لگا لگا کر پریشان آگئے ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتیں مارکیٹ کے مقابلے میں دس روپے کلو تک کم ہیں۔۔ تاہم سامان نہ ہونے سے عوام کو مہنگی اشیا خریدنی پڑ رہی ہیں۔۔ یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن حکام کو امید ہے کہ چینی کی فراہمی رواں ماہ کے اوائل سے شروع ہوجائے گی۔۔ کہتے ہیں مالی سال کے کلوزنگ کی وجہ سے سامان کم ہے تاہم صورت حال جلد معمول پر آجائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More