شالیمارایکسپریس کو بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان ریلوے

اب تک  |  Jul 07, 2020

لاہور:(06 جولائی 2020)پاکستان ریلویز نے شالیمار ایکسپریس کی بندش کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلویز نے شالیمارایکسپریس بندش کی خبروں پروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شالیمارایکسپریس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،لاہورسے کراچی چلنے والی شالیمارایکسپریس کوبند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں شالیمارایکسپریس 60فیصدآکوپینسی کے باوجود بھی اس سے کم آکوپینسی پرچل رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More