کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 447 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

اب تک  |  Jul 10, 2020

کراچی: (09 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی رہی۔ تیزی کے باعث انڈیکس 36 ہزار کانفسیاتی بھی عبور کرگیا ۔ سونا 800 روپے فی تولہ اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح1 لاکھ 9 ہزار ایک سو روپے پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس 36 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔مارکیٹ 447پوائنٹس کے اضافے سے36ہزار142 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔215 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 116کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 36,190 جبکہ کم ترین سطح 35,694 رہی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوکر 166.78 سے کم ہوکر 166.58 پر بندہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More