وزیراعظم کی گورنر سندھ کو کےالیکٹرک اور عوامی مسائل کا حل ممکن بنانے کی ہدایت

اب تک  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: (09 جولائی 2020) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن شہزاد قاسم کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد کے الیکٹرک انتظامیہ سے ملاقات کریں تاکہ کراچی میں بجلی بحران کا حل تلاش کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے سندھ اور خصوصاً کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنرسندھ  نے کورونا سے متعلق وزیراعظم کے ویژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا۔

عمران خان نے کے الیکٹرک سے متعلقہ معاملات کے حل کیلئے عمران اسماعیل، اسد عمر اور شہزاد قاسم اور گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ وہ کے الیکٹرک انتظامیہ سے جلد ملاقات کریں تاکہ مسائل کاحل ممکن بنایاجا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More