کونسی چیز کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کر سکتی ہے؟ سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کردیا

ہماری ویب  |  Jul 31, 2020

پانی کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے، روسی سائنسدانوں نے تحقیق کے نتیجے میں انکشاف کیا ہے کہ پانی 72 گھنٹے میں کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے۔

محققین کے مطابق وائرس کی لچک براہ راست پانی کے درجہ حرارت پر منحصر ہے۔ وائرس کے 90 فیصد ذرات کمرے کے درجہ حرارت کے پانی میں 24 گھنٹے میں اور 99.9 فیصد 72 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل مرجاتے ہیں۔ روسی فیڈرل سروس فار ہیومن ویلئبنگ کی جانب سے جمعرات کو شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ابلتے درجہ حرارت پر پانی کووڈ 19 کو مکمل اور فوری طور پر تباہ کر دیتا ہے۔

مذکورہ وائرس کچھ حالات میں پانی میں زندہ رہ سکتا ہے، لیکن یہ سمندر یا تازہ پانی میں نہ تو بڑھتا ہے اور نہ زیادہ دیر رہ سکتا ہے۔ تحقیق میں مزید کہا گیا کہ یہ وائرس غیر مستحکم ہے اور زیادہ تر گھریلو جراثیم کش اس کے خلاف معاون ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 95 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مرض سے ہلاکتیں 6 لاکھ 70 ہزار 317 ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More