کویت نے پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کردی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 02, 2020

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کروناوائرس کی عالمی وبائی صورتحال کئی ملکوں کے تعلقات کےلئے ایک آزمائش بن کر سامنے آئی ہے ، کویت نے پاکستانی پروازوں کے داخلے پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے۔کویت کی جانب سے پاکستان سمیت ان ممالک کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جنہیں کورونا کے حوالے سے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، مصر، فلپائن، لبنان، سری لنکا سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔کویت کے ڈائریکٹر جنرل برائے سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین ، ایران، برازیل ، میکسیکو، اٹلی اور عراق کی پروازوں پر بھی کویت میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More