جوکھوگیااورنہ ملا: پٹیالہ کےمہاراجہ کا کارٹئیرہار

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

تصویر: عبیرخان/سماء ڈیجیٹل

سال 1920 میں پٹیالہ کےمہاراجہ نے ایک خصوصی درخواست کے ساتھ ہاوس آف کارٹیئرسے رابطہ کیا۔راجہ بھوپندرسنگھ کی خواہش تھی کہ ان جواہرات سے ایک ہار تیارکیا جائے جو وہ اپنے ساتھ پیرس لے کرآئے تھے (کہا جاتا ہے کہ مہاراجہ ہندوستان سے جواہرات سے بھرا ہوا صندق لے کر آئے تھے)۔ اس دن سے آج تک یہ کارٹئیرکا سب سے بڑا کمیشن رہا ہے۔

اس طرح سے 2 ہزار 930 ہیروں کے ساتھ ” پٹیالہ ہار” بنایا گیا جو 5 لڑیوں اورگلوبند پرمشتمل تھا۔ ہارکا مرکزی حصہ 234 اعشاریہ 6 قیراط کے ہیروں سے بنا تھا جو مہاراجہ کو اپنے والد سے وراثت میں ملے تھے اس کے علاوہ اس میں متعدد برمی روبی بھی جڑے تھے۔

” پٹیالہ ہار بنیادی طور پر آرٹ ڈیکو انداز میں ہے۔ کارٹئیر کو ڈیکو اسٹائل میں زیورات ، گھڑیاں اور مختلف اشیاء ڈیزائن کرنے میں ملکہ حاصل تھا، سال 1928 میں ہارمکمل ہوا تو کارٹیئر کو اس پراس قدرفخرتھا کہ مہاراجہ سے پوچھا گیا، کیا ہندوستان بھیجنے سے پہلے ہارکی نمائش کی جاسکتی ہے؟ جس پرمہاراجہ نے اس خیال سے اتفاق کیا۔

   View this post on InstagramPaying homage to the great ceremonial necklaces of the Maharajahs, this new Tutti Frutti creation showcases an exceptional assembly of emeralds, as well as sapphires and rubies, set in accordance with ancient Indian know-how and tradition. #CartierHighJewelry Cartier Documentation © Cartier

A post shared by Cartier Official (@cartier) on Mar 6, 2020 at 8:59am PST

بھوپندرسنگھ نے سال 1938 میں اپنی موت تک یہ ہارباقاعدگی سے پہنے رکھا، جس کے بعد یہ ان کے بیٹے مہاراجہ یادیویندرا سنگھ کے حوالے کردیا گیا،عوام کے سامنے نوجوان مہاراجہ کو آخری بار 1941 میں یہ ہار پہنے دیکھا گیا۔

سات سال بعد یہ ہارچوری کرلیا گیا اور سال 1982 تک کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ کہاں ہے، جب اسے جنیوا میں سدیبی کی نیلامی میں دیکھا گیا جہاں ڈی بیئرز ڈائمنڈز نے ڈرامائی انداز میں حصہ لیا تھا۔

ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد ، ہارکا ایک اور حصہ (پانچ لڑیاں) لندن میں کارٹئیر کے ایک ایسوسی ایٹ کو لندن کی ایک سیکنڈ ہینڈ جیولری شاپ میں دکھائی دیا، کارٹیئر نے ہارخریدا اور گمشدہ کی جگہ قلی پتھر لگاکرپٹیالہ ہار کی سابقہ شان و شوکت بحال کی گئی۔ اس بحالی میں انہیں 4 سال کا عرصہ لگا۔

اس ہاراوردیگر شاہی زیورات کے حوالے سے جاننے کیلئے یہاں کلک کریں یا پھرگمشدہ زیورات کے حوالے سے یہ دلچسپ دستاویزی فلم دیکھیں۔

مہاراجہ کے بیٹے کی شادی کی تقریب کی ویڈیو بھی دیکھیں اور ہمیں بتائیں کہ آپ کو اس میں نیکلس دکھائی دیا یا نہیں؟۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More