جاپانی گاڑیوں کی پیداوار دوبارہ معمول پر آ رہی ہے

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

 جاپان کے بڑے گاڑی ساز ادارے اپنے مقامی کارخانوں میں پیداوار کو دوبارہ معمول کی سطح پر لا رہے ہیں۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گاڑیوں کی طلب میں بہتری آ رہی ہے۔ گاڑیاں تیار کرنے والی 8 جاپانی کمپنیوں کو عالمی وباءکے باعث اپنی پیداوار کم کرنا پڑی تھی۔ مئی میں ان کی مجموعی پیداوار میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 60 فیصد سے بھی زیادہ کمی ہوئی تھی۔ ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ اس کی پیداوار ممکنہ طور پر دسمبر 2019 میں طے کردہ ہدف تک پہنچ جائے گی۔ ہونڈا اور نسان بھی اپنی پیداوار کو تقریباً عمومی سطح تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ سوزوکی، سبارو اور مزدا نے اپنی کمپنیوں میں رات کے وقت کی پیداواری سرگرمیاں روک دی تھیں لیکن اب رات کی پیداوار بحال کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More