کورونا وائرس جسم کے کس حصے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچاتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے نوول کورونا وائرس کے آثار آج بھی دنیا بھر میں موجود ہیں اور اس وائرس کے حوالے سے مختلف تحقیق اور علاج سامنے آرہے ہیں۔

اب کورونا وبا سے متعلق ایک اور تحقیق سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس جسم کے کس مخصوص حصے کو متاثر کرتا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کے گردوں کو نقصان پہنچا رہا ہے، ایک تحقیق کے دوران 50 فیصد کے قریب کووڈ 19 کے شکار مریضوں کے گردے ناقص رپورٹ ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے اسپتال میں ماہرین کی جانب سے ایک تحقیقی رپورٹ تیار کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ اسپتال کے تقریباً 50 فیصد کورونا مریض ایسے ہیں جن کے گردے وبا کی لپیٹ میں آنے کے بعد ناکارہ ہوئے،اور اس سے پہلے انہیں گردے کی کوئی بیماری لاحق نہیں تھی۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین نے رواں سال فروری سے مئی تک 4000 کورونا مریضوں پر ریسرچ کی اور مریضوں کی تفصیلات بھی جمع کیں، اور اس دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد میں سے 46 فیصد لوگوں کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں۔

مزید تحقیقی مطالعے کے مطابق یہ کہ 46 فیصد میں 82 فیصد وہ مریض تھے جنہیں کبھی گردے کی کوئی شکایت تک نہیں تھی۔ مذکورہ صورتحال کے پیش نظر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس مریضوں کے گردوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More