ایک عام سی بال کے وہ دلچسپ فوائد جو آپ نے بھی کبھی نہیں سنے ہوں گے۔۔۔

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

کہنے کو ٹینس بال سے صرف کھلاڑی کھیلتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی بال بڑے بڑے جادو کرسکتی ہے؟

جی ہاں! ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ اس گیند کو اپنے ساتھ کسی سفر میں رکھیں تو آپ کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے۔

اگر آپ ٹرین یا بس میں سفر کررہے ہوں اور لیٹنے کے لیے برتھ میسر نہ ہو تو اندازہ لگا سکتے ہیں کہ طویل سفر کے دوران نشست پر بیٹھے رہنے سے گردن اور کمر اکڑ جاتی ہیں، جس کے نتیجے میں دوران خون بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

آپ کے لیے یقین کرنا یقیناً تھوڑا مشکل ہوگا مگر یہ عام سی گیند تکلیف دور کرنے کے معاملے میں مہنگی ڈیوائسز کو شرمندہ کرسکتی ہے جبکہ دوران خون بہتر کے ساتھ اکڑن میں بھی کمی لاتی ہے۔ یہ گیند بلڈ کلاٹس یا خون کے گاڑھے ہو کر لوتھڑے بننے کا خطرہ بھی کم کرسکتی ہے۔

ٹینس کی مدد سے پٹھوں کی اکڑن کو کم جبکہ دوران خون کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ اس گیند سے بس جسم کے اہم اعضا جیسے ٹخنوں، کلائیوں، رانوں، ٹانگوں خصوصاً پنڈلیوں، کندھوں اور کمر کے اوپر حصے میں مساج کی ضرورت ہے۔ جہاں بھی اس گیند کو پھیرتے ہوئے مساج کریں تو ہلکا سا دباؤ ڈال کر اسے گھمائیں جبکہ جہاں اکڑن کا احساس ہو وہاں بہت احتیاط کے ساتھ گیند سے مساج کریں۔

یہ گیند سفر کے عام مسئلے کو دور کرنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More