سندھ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ۔۔۔ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

ہماری ویب  |  Aug 04, 2020

کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی ایک کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں یہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جائیں گے۔

اگر کسی علاقے میں کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہوئی تو وہاں کے اسکول دوبارہ بند کردیے جائیں گے۔

تاہم کمیٹی کے سربراہ پرویز ہارون کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ یومِ آزادی کو منایا جائے گا جبکہ بچوں کی مخصوص تعداد اس میں شرکت کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More