پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گئی

اب تک  |  Aug 04, 2020

لاہور: (02 اگست 2020) پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی سے مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہورہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کے دورے پر ہے اور وہاں ایک ماہ سے زائد کا وقت گزار چکی ہے۔ کھلاڑیوں نے ڈربی میں خوب نیٹ پریکٹس کے بعد انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ بھی کھیلے، جس کے بعد پی سی بی کے مطابق اب ٹیم مانچسٹر پہنچ چکی ہے۔

بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفرازاحمد اور عابد علی نے خوب بیٹنگ پریکٹس کی۔ جبکہ نسیم شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی نے باؤلنگ کے جوہر دکھائے۔

دوسری جانب پی سی بی کے مطابق حارث رؤف کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہوں نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، جس کے بعد فاسٹ باؤلر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر پریکٹس کر رہے ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست کو کھیلے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More