وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایک بڑے تعمیراتی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

اب تک  |  Aug 08, 2020

لاہور: (07 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایک بڑے تعمیراتی پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ پانچ ٹریلین روپے کی لاگت سے شروع ہونے والا راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شہر کیلئے ایک گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دریائے راوی کے کنارے نیا شہر آباد کرنے کا افتتاح کردیا۔ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بہترین منصوبہ ہے۔ اس سے نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوگا اور آلودگی میں کمی ہوگی۔ ماضی میں میٹرو جیسے منصوبے شروع کیے گئے جن سے پیسے آنے کی بجائے سبسڈی کی شکل میں جاتے رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم کچھ بھی کرتے تھے تو این آر او ٹولہ رکاوٹیں ڈالا کرتا تھا۔ میں اور میری ٹیم نے کشتیاں جلا دی ہیں۔ پیچھے مڑے بغیر اس منصوبے کو ہر حال میں مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے ساتھ چالیس انڈسٹریز وابستہ ہوں گی جس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ آلودگی کو کم کرنے کیلئے لاہور اور اطراف میں ساٹھ لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ لاہور میں رہتے تھے تو انہیں میٹھا پانی اور آلودگی سے پاک ماحول میسر تھا، لیکن اب سب کچھ تبدیل ہوچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More