ڈرائیونگ کرتے ہوئے اگر ٹریفک حادثہ پیش آجائے تو کیا کرنا ہوگا؟ سعودی حکومت نے اہم ہدایات جاری کردیں

ہماری ویب  |  Aug 12, 2020

سعودی حکومت کی جانب سے غیر ملکیوں اور تمام شہریوں کے لیے ڈرائیونگ کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر گاڑی کو کوئی حادثہ پیش آجائے تو اپنی گاڑی کو حادثے کی جگہ سے ہرگز نہ ہٹایا جائے، حادثے کے وقت جو ڈرائیور گاڑی چلا رہا ہو اسی کا نام رپورٹ میں درج کیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈرائیور تبدیل کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، قانون کے خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال تک جرمانہ یا تین ماہ تک قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گاڑی کو حادثے کی جگہ سے ہٹانا یا حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مدد فراہم نہ کرنا یا حادثہ کرنے والے ڈرائیور کو تبدیل کرنا یا کسی کو ٹریفک حادثے میں غیر ضروری طور پر شریک کرنا یا کسی بھی وجہ سے فرضی ٹریفک حادثہ کرنا قانوناً جرم ہے، اس پر قید اور جرمانے کی سزا عائد ہوگی۔

تاہم جاری کردہ ہدایات کے مطابق حادثے کی اطلاع متعلقہ ادارے کو دی جائے گی۔ قانون کی دفعہ 61 اور 62 کے مطابق ٹریفک حادثے کے فریق ہر ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ گاڑی کو حادثے کی جگہ پر ہی روکے رکھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More