ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم باہمی تعلق میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، امریکی وزیر خارجہ کی چینی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں گفتگو

اے پی پی  |  Apr 26, 2024

واشنگٹن ۔26اپریل (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکااور چین دونوں ممالک اپنے اختلافات کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اردو نیوز کے مطابق چین کے دورے کے موقع پر انٹونی بلنکن نے کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور کہا کہ صدر جو بائیڈن براہ راست اور پائیدار مذاکرات کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ براہ راست بات چیت کی ضرورت پر زور دیا جائے، اپنے اختلافات سامنے رکھے جائیں اور ان کو سمجھنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اپنے لوگوں بلکہ دنیا کی طرف ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم دونوں ممالک اپنے تعلق میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کے شنگھائی کے لیے سیکرٹری نے انٹونی بلنکن کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ چاہے ہم تعاون کا انتخاب کریں یا تصادم کا اس سے ہمارے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود متاثر ہوتی ہے، دونوں ممالک اور انسانیت کا مستقبل (متاثر) ہوتا ہے۔

چین نے فی الحال امریکی وزیر خارجہ کی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے تصدیق نہیں کی۔یاد رہے کہ انٹونی بلنکن چودہ سال میں شنگھائی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More