سپریم کورٹ نے نالوں کی صفائی تجاوزات ختم کرنے کی ذمہ این ڈی ایم اے کو دیدی

اب تک  |  Aug 12, 2020

کراچی: (12 اگست 2020) سپریم کورٹ کی کراچی کے تمام نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ این ڈی ایم اے کو دینے کا حکم۔ کراچی میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا کمشنر کراچی کی رپورٹ پر اظہارعدم اعتماد۔

سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کی ذمہ داری این ڈی ایم اے کو دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو این ڈی ایم اے کی مدد کی بھی ہدایت کی۔ عدالت کا کمشنر کراچی کی رپورٹ پر اظہارعدم اعتماد چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کراچی سے کمشور تک بدترین صورتحال ہے۔ کراچی شہر کے اندر گٹر کا پانی بھرا ہوا ہے،لوگ پتھر رکھ کر اس  پر چلتے ہیں۔ کراچی میں روڈ نہیں، بجلی نہیں، پانی نہیں ہے۔ سندھ حکومت کام کرتی ہے نہ شہری حکومت، لوگوں کے بنیادی حقوق کون دے گا،کون ٹھیک کرے گا صوبے کو کیا وفاقی حکومت کو کہیں کہ آکر ٹھیک کرے، یہاں پر مافیا بیٹھے ہیں جن کا مقصد صرف کمائی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More