ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کا امکان

ہم نیوز  |  Aug 13, 2020

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران گرچ چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ کشمیر میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان اور سندھ سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم لسبیلہ، ژوب، بارکھان اور خضدار میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 اگست کے بعد ایک بار پھر تیز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح ہونے والی ہلکی اور تیز بارش سے مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More