وہ کونسی ایسی چیز ہے جو برطانوی شاہی خاندان کو کھانے کی اجازت نہیں مگر کیوں؟

ہماری ویب  |  Aug 22, 2020

شاہی زندگی بھرپور شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ سے معمور تو ہوتی ہے لیکن اس کے کچھ ایسے ادب و آداب بھی ہوتے ہیں جو شاید عام لوگوں پر بہت گراں گزریں۔ برطانیہ کے شاہی خاندان میں نئی داخل ہونے والی شہزادی میگھن مارکل ہی کو دیکھ لیں جسے اب لہسن کھانے کی بھی اجازت نہیں۔

میل آن لائن کے مطابق میگھن مارکل شہزادہ ہیری سے شادی سے قبل تو اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے کھا سکتی تھیں تاہم شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد انہیں یہ آزادی حاصل نہیں رہی اور ان کے لہسن اور مچھلی سمیت دیگر کئی اشیاء کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھرانے میں استعمال کی جاتی ہے اور باقاعدگی سے کھانوں میں اس چیز کو ملایا جاتا ہے مگر یہ سبزی شاہی خاندان کے کھانوں میں قطعاً استعمال نہیں کی جاتی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ملکہ کو سخت ناپسند ہے۔ انہوں نے باورچیوں کو خاص ہدایت کر رکھی ہے کہ لہسن کو کچن سے ہی دور رکھا جائے۔

شہزادی میگھن کو مچھلی اور دیگر چیزوں سے روکے جانے کی وجہ فوڈپوائزننگ کا خدشہ ہے اور لہسن کے برعکس یہ پابندی دوران سفر لاگو ہوتی ہے۔ملکہ برطانیہ لہسن کو اس لئے ناپسند کرتی ہیں کیونکہ اسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو دوسروں کو سخت ناگوار گزرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More