ضرورت سے زیادہ بھروسہ آپ کا رشتہ ختم کر سکتا ہے! مشہور ڈرامہ جلن کے ذریعے عورتوں کو ملنے والے زندگی کے 4 اہم مشورے

ہماری ویب  |  Sep 03, 2020

اکثر ہم نے اپنے بڑے بوڑھوں سے سنا ہوگا کہ ضرورت سے زیادہ ہر چیز انسان کے لیے زہر بن جاتی ہے، پھر چاہے وہ رشتے میں قائم بھروسہ ہی کیوں نہ ہو۔ میاں بیوی کا رشتہ جہاں بہت مضبوط تصور کیا جاتا ہے وہیں کچھ ایسے پہلو بھی ہوتے ہیں جہاں اس رشتے کو شدید خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

پاکستانی ڈرامے اس وجہ سے کافی مقبول ہیں کہ یہ ان موضوعات پر بن رہے ہوتے ہیں جو کہ ہمارے معاشرے میں ہورہا ہوتا ہے، بہت سے ڈرامے مختلف سماجی مسائل پر بھی بنائے گئے جو کہ مداحوں نے کافی پسند کیے۔

اسی قسم کا ایک ڈرامہ آج کل پاکستانی ناظرین کو دکھایا جا رہا ہے جس کا نام جلن ہے۔ ڈرامے کے حوالے سے بات کریں تو اس میں 2 بہنوں میشا (اریبہ حبیب) اور نشاء (منال خان) کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ میشا بڑی بہن ہے جبکہ نشاء چھوٹی بہن ہے۔


ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نشاء اپنے بہنوئی اسفندیار (ایماد عرفانی) کو اپنے قابو مین کرلیتی ہے اور ان سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ میشا سے اسفندیار نے محبت کی شادی کی ہوتی ہے۔



میشا کو ان دونوں پر ذرا سا بھی شک نہیں ہوتا کیونکہ اسے اپنی بہن اور شوہر دونوں پر ہی بے حد بھروسہ تھا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ڈرامے سے آج کل کی خواتین کو اپنے رشتہ کے حوالے سے کون سے 4 اہم ترین سبق حاصل ہوتے ہیں؟

1) اپنے رشتے کو غیر معمولی نہ سمجھیں

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ والدین اپنی بیٹیوں کی شادیاں بہت ہی کم عمر میں کر دیتی ہیں، ان لڑکیوں کے لیے مشورہ ہے کہ اپنے رشتے کی اہمیت کو سمجھیں، اسے غیر معمولی بالکل تصور نہ کریں۔

2) ہمیشہ محتاط رہیں

اس کے باوجود کہ آپ کے شوہر نے آپ سے محبت کی شادی کی ہے، پھر بھی ہمیشہ محتاط رہیں۔ اگر آپ کو ذرا سا بھی کچھ غیر معمولی لگے تو فوراً اس پر دیہان دیں۔ ایسا نہیں کہ آپ ہر وقت شوہر پر شک کرتی رہیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ خود اپنے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں، لہٰذا محتاط طریقے سے ان معاملات کو ہینڈل کریں۔

3) والدین بچوں کی غیر ضروری حمایت نہ کریں

اس ڈرامے سے ایک اہم سبق والدین کو ملتا ہے، والدین کو چاہیے کہ اپنی بیٹیوں کی غیر ضروری حمایت ہرگز نہ کریں۔ انہیں نہ کہنا سیکھیں۔ انہیں صحیح غلط کا مطلب اچھی طرح سمجھائیں۔ بچوں کی ہر ضد پوری نہ کریں۔ اس سے وہ بگڑتے ہیں اور یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ اس دنیا میں جو چاہے حاصل کر سکتے ہیں پھر چاہے وہ کسی اور کا حق ہی کیوں نہ ہو۔

4) اگر کوئی الفاظ نہ سمجھے تو تھپڑ مارنے کی صلاحیت رکھیں

بہت سے افراد بار بار تنبیہہ کرنے کے باوجود بھی بات نہیں سمجھتے، آپ اپنے اندر اتنی صلاحیت لازمی رکھیں کہ تھپڑ مار کر بتا سکیں کہ یہ عمل بالکل غلط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More