کیا آپ بھی بڑھتی عمر کے اثرات چھپانا چاہتے ہیں؟ مَردوں کے لئے 5 حیرت انگیز ٹپس جس کو اپنا کر آپ جوان نظر آسکتے ہیں

ہماری ویب  |  Sep 10, 2020

ہر فرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہمیشہ جوان نظر آئے اور لوگ اس کی تعریف کریں۔ خاندان کی مختلف تقریبات میں اچھا نظر آنا اور بالخصوص صنف مخالف کی نظروں کو بھانا ہر انسان کی ایک فطری خواہش ہے جس کے دم سے کاسمیٹکس کی صنعت کھربوں ڈالر کما لیتی ہے۔

اپنے فیشن اسٹائل اور شخصیت کو سنوارنے اور بہتر بنانے کے لئے یہ 5 آسان ترین طریقہ کار اپنائیں جس کے بارے میں ڈیل میں بتایا گیا ہے۔

1- انسان کے بالوں سے اس کی شخصیت کے بارے میں خاصا معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ خود کے لئے کتنا فکر مند ہے۔ اپنے آپ کو مزید پُرکش بنانے کے لئے کسی اچھے حَجّام سے رابطہ قائم کریں جو آپ کے چہرے کے حساب سے بال کاٹے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ پر آپ خود بھی اپنا من پسند ہئیر اسٹائل منتخب کر کے اپنے آپ کو سنوار سکتے ہیں۔

2- صاف جلد والے افراد لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ اپنی مصروفیات سے تھوڑا وقت نکال کر 5 منٹ کے لئے اپنے چہرے کو اچھی طرح دھوئیں اس کے لئےآپ فیس واش کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جو آپ کے چہرے سے گرد غُبار مٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

3- اپنی انگلیوں اور پیروں کے ناخن کو کاٹ کر ہمیشہ صاف رکھیں، علاوہ ازیں اگر آپ کی داڑھی ہے تو ہر ہفتے اس کی ترتیب بنوائیں۔ ممکن ہو تو داڑھی کو چکدار بنانے کے لئے اس پر تیل کا استعمال کریں۔

4- دانتوں سے کسی بھی فرد کی شخصیت کا اندازہ باآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ ہم میں سے اکثر مرد حضرات پان چھالیا کھانے کے پابند ہوتے ہیں اور اس چیز کو نظرانداز کرتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی کراوئیں۔ کم از کم سال میں ایک بار بھی ڈاکٹر سے دانتوں کی صفائی کروا لی جائے تو آپ کی شخصیت پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ آگر یہ ممکن نہیں تو دانتوں کو چکدار رکھنے کے لئے دیسی گھریلو ٹوٹکے جیسے بیکنگ سوڈا، نارنگی کے چھلکے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

5- وہ مرد یا نوجوان جو چاہتے ہیں کہ ان کی جسامت سب سے الگ نظر آئے تو اُصولی طور پر جِم میں داخلہ لے لیں۔ ورزش اور کثرت کے ذریعے اپنی صحت کو مزید بہتر بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More