قسمت ہو تو ایسی! وہ کون سے 3 خوش قسمت پاکستانی سیاستدان ہیں جنھوں نے خانہ کعبہ کے اندر عبادت کی؟

ہماری ویب  |  Sep 10, 2020


پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات آپس میں شروع ہی سے اچھے رہے ہیں اور پاکستانی حمکران بھی یکے بعد دیگرے حج و عمرہ کی غرض سے سعودی عرب کا دورہ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ پاکستان کے چند ایسے حکمران بھی ہیں جنھیں خانہ کعبے کے اندر جا کر عبادت کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔۔

مگر وہ کون سے تین ہیں۔۔۔؟


شیخ رشید احمد:

شیخ رشید احمد پاکستان کے ایسے خوش نصیب حکمرانوں میں سے ایک ہیں جو بارہا سعودی عرب حج اور عمرہ کرنے گئے ہیں مگر زندگی میں ایک مرتبہ ان کے لئے کعبے کے دروازے کھولے گئے ہیں اور انھوں کعبہ میں جا کر عبادت بھی کی۔ شیخ رشید کے مطابق: '' میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں جنھوں نے کعبہ کے اندر اور اس کی چھت پر جا کر بھی نماز ادا کی ہے''۔

عمران خان:

پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان کے لئے کعبہ شریف کے دروازے دو مرتبہ کھولے گئے ہیں اور انھوں نے باقاعدہ یہاں نمازیں ادا کی ہیں۔ بقول ان کے: ''یہ خدا کی کسی نعمت سے کم نہیں کہ مجھے خدا نے اپنے گھر کی اس طرح حاضری کروائی وہ بھی ایک نہیں دو مرتبہ''۔

صدر پرویز مشرف:

پاکستانی کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں جب سعودی عرب کا دورہ کیا تھا تو ان کو بھی یہ شرف حاصل ہوا تھا کہ ان کے لئے کعبہ کے دروازوں کو کھولا گیا اور انھوں نے یہاں کچھ وقت گزارا، نماز ادا کی اور پھر رخصت ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More