ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ریکارڈ اضافہ۔۔۔ تعداد کتنی ہوگئی؟ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے رپورٹ جاری

ہماری ویب  |  Sep 14, 2020

چین اور اٹلی سے شروع ہونے والے وبائی مرض کورونا وائرس کے کیسز میں تاحال کمی نہیں آسکی ہے۔

کئی ممالک نے کیسز کم ہونے کے باعث لاک ڈاؤن میں نرمی کردی تھی جبکہ اب کیسز میں مزید اضافے نے سب کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی حالیہ رپورٹ نے تمام ممالک کو حیرانی اور پریشانی میں مبتلا کردیا ہے، رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں ایک دن میں ہی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 930 تک بڑھی ہے۔

جن ممالک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ان میں بھارت سرِفہرست ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر امریکہ اور تیسرے پر برازیل ہے۔

ڈبلیو ایچ اور کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں 94 ہزار 372 کیسز رپورٹ ہوئے، امریکہ میں 45 ہزار 523 جبکہ برازیل میں 43 ہزار 718 کورونا کیسز سامنے آئے۔

اگر ہم عالمی طور پر وائرس کے کیسز کی بات کریں تو اب تک 28 ملین سے زائد تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس تعداد میں سے آدھے تو امریکہ میں ہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت اور امریکہ میں 1,000 کے زائد مریض وائرس کے باعث اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More