رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہنے کا امکان

اب تک  |  Sep 16, 2020

اسلام آباد:(15 ستمبر 2020)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو منفی 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت بری طرح متاثرہوئی ہے، کورونا میں کمی کے بعد پاکستان میں معاشی بحالی کا امکان اور معاشی اصلاحات کی بحالی پرپاکستان میں اقتصادی سرگرمیاں بڑھنےکی توقع ہے اگلے سال پاکستان کی معاشی ترقی ایک فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اندازے کے مطابق دوہزار بیس میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد تک رہے گی 2021 میں یہ کم ہو کر 7.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ درآمدات میں کمی کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے، کورونا سے نمٹنےکے لیے پاکستان نے 1240 ارب روپےکاریلیف پیکج دیا جب کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باوجود زرعی شعبے کی پیداوار2.7 فیصد رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More