صدرکا سائبر سپیس کے تحفظ کیلئے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور

ریڈیو پاکستان  |  Sep 16, 2020

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں سائبر سپیس کے تحفظ کیلئے اداروں کی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بنائی گئی ایک مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور چوتھے صنعتی انقلاب کے باعث افراد اور اداروں پر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ محفوظ ڈیجیٹل ماحول تشکیل دینے اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ڈیٹا اور دیگر معلومات کو محفوظ کرنا انتہائی اہم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More